پاک قطر جنرل تکافل کی آئی بی اے سیف اسلامک فنانس کانفرنس میں شرکت

746

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطر جنرل تکافل نے کراچی میں منعقدہ آئی بی اے سینٹر فار ایکسلنس ان اسلامک فنانس کی اسلامک فنانس کانفرنس 2019میں شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع ــ”اسلامک فنانس میں ابھرتے ہوئے رجحاناتـ” تھا جس کا کلیدی مقصد اسلامی مالیات کی صنعت میں جدّت اور تحقیق کو فروغ دینا تھا۔ کانفرنس میں محققین نے مختلف ابھرتے ہوئے رجحانات پر اپنے مقالے پیش کئے جن میں ڈیجیٹل بینکنگ، فنٹیک اینڈ اسلامک فنانس، جدید مصنوعات اور سود سے پاک معیشت میں مرکزی بینک کے کردار سمیت مختلف موضوعات شامل تھے۔ پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی کانفرنس میں تکافل سیشن کے چیئرپرسن تھے۔ کانفرنس میں اسلامک بینکوں، میوچل فنڈز اور تکافل انڈسٹری سمیت اسلامک فنانس انڈسٹری کے نامور ماہرین نے شرکت کی۔ اس تحقیقی کانفرنس میںانڈسٹری کی موجودہ قوت اور کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی اور مستقبل کی گروتھ اور اصلاحات سمیت نئی سوچ اور عملی حل کی تجاویز پیش کی گئیں۔