جاپان نے 2 ایٹمی ری ایکٹر تحلیل کرنے کی منظوری دے دی

145

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے جوہری توانائی کے شعبے نے اوئی جوہری پلانٹ کے 2 ناکارہ ری ایکٹروں کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریگولیٹری ڈپارٹمنٹ نے 1979 ء میں کام کا آغاز کرنے والے ری ایکٹروں کی تحلیل کے لیے پلانٹ کی انتظامیہ کنسائی الیکٹرک انرجی کمپنی کی طرف سے پیش کردہ درخواست کو منظور کر لیا ہے۔ ری ایکٹروں کی تحلیل پر ایک ارب ڈالر خرچ ہوں گے،جس کے بعد 23 ہزار ٹن جوہری سامان حاصل ہوگا۔ 1 اور 2 نمبر ری ایکٹر سال کے آخر میں پیداوار دینا بند کر دیں گے، جب کہ 1993 ء اور 1994 ء سے جاری 3 اور 4 نمبر کے ری ایکٹر کام جاری رکھیں گے۔