مؤاخذے کا معاملہ‘ ٹرمپ کی ایوانِ نمایندگان کی اسپیکر پر تنقید

80

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی جانب سے مؤاخذے کی شقوں کے اعلان کے بعد ایوانِ نمایندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنادیا۔ انہوں نے مؤاخذے کے عمل کو محض الزام تراشی قرار دیا۔ دوسری جانب ایوانِ نمایندگان میں ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کے خلاف مؤاخذے کے الزامات کا اعلان کردیا۔ ایوان نمایندگان میں مؤاخذے کی شقوں پر مزید بحث اور منظوری کے بعد اسے ایک قرارداد کی صورت میں سینیٹ کے حوالے کر دیا جائے گا، جہاں ٹرمپ کے حامی ریپبلکنز کی اکثریت ہے۔