معزول سوڈانی صدرعمرالبشیر سے 1989ء کی فوجی بغاوت پرتحقیقات

68

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے معزول صدر عمرحسن البشیر کی استغاثہ کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ان سے 1989ء میں حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی، جس کے نتیجے میں برسراقتدارآئے تھے۔ ان کے وکیل محمد الحسن نے بتایا کہ عمرالبشیر کو تحقیقات کے لیے لایا گیا، لیکن انہوں نے سماعت میں حصہ نہیں لیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں یہ معاملہ عدالتی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ عمر البشیر فوجی بغاوت کے وقت بریگیڈئیر تھے اور انہوں نے اس وقت کے منتخب وزیراعظم صادق المہدی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔