ٹرمپ کا امریکی انتخابات میں ممکنہ مداخلت پر روس کو سخت انتباہ

60

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں خبردار کیا ہے کہ آیندہ امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں ٹرمپ اور لاروف کے درمیان اوول آفس میں ملاقات کی تصدیق کی گئی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کی کسی بھی کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ یوکرائن کا تنازع پرامن طریقے سے حل کرے۔ روس نے ٹرمپ کے ساتھ امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق گفتگو کی تردید کی ہے۔