اسرائیلی فوج نے غربِ اردن سے مزید 7 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

85

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں مزید 7افراد کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں عیسویہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی کے دوران 7فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ قابض فوج کی بڑی نفری نے شمال مشرقی بیت المقدس میں چھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔ اس دوران گھروں سے نکال کر 7فلسطینیوں کو صلاح الدین روڈ پر واقع حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔ قابض فوج نے 15 سالہ منتصر ناصر سبتہ کو گھر سے گرفتار کیا۔