صومالیہ میں صدارتی محل پر حملہ نائیجر میں جھڑپ‘ 20ہلاک

53

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ میں مسلح افراد کی جانب سے نے صدارتی محل پر حملے میں کئی جانیں چلی گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق 5 حملہ آوروں نے صدارتی محل اور اس سے ملحق صدارتی دفتر پر حملہ کر دیا، جس کے بعد جوابی کاروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔ پولیس کی فائرنگ کے بعد باقی 2حملہ آور ایک باغ میں جا گھسے اور فرار ہوگئے۔ دوسری جانب مغربی نائیجر میں ایک عسکری کیمپ پر حملے میں 3 فوجی اور 14 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ محکمہ دفاع کے مطابق واقعہ ٹاہووا نامی علاقے میں واقع عسکری کیمپ میں پیش آیا۔ جوابی کاروائی میں 14 حملہ آور ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔