کینیڈا، میکسیکو اور امریکا نے تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیے

151
میکسیکو سٹی: امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے نمایندے معاہدے پر دستخط کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو، کینیڈا اور امریکا نے 2برس سے جاری مذاکرات کے بعد بالآخر سہ فریقی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق تینوں ممالک نے نئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، تاہم اس کی توثیق امریکی سینیٹ سے ہونا باقی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤاخذے کے عمل میں تیزی پیدا ہونے کے باعث سینیٹ میں توثیقی عمل التوا کا شکار ہو سکتا ہے۔ سینیٹ میں اکثریتی سیاسی جماعت ری پبلکن پارٹی کے لیڈر مچ مک کونل امید ظاہر کی ہے کہ تجارتی معاہدے کو آیندہ برس ہی سینیٹ میں بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔