روسی دفاعی نظام اور امریکی جنگی طیاروں کے معاہدوں کا آپس میں تعلق نہیں‘ ترکی

283
انقرہ: تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو پریس کانفرنس کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک وزیر ِ خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ روس سے خریدے گئے ایس 400 فضائی دفاعی نظام اور امریکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہماری تمام تجویزوں کو ٹھکرا دیا ہے، اسے جان لینا چاہیے کہ وہ زبردستی سے کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتا۔ مولود چاوش اولو نے خبردار کیا کہ انقرہ کے خلاف پابندیوں کے فیصلے کی صورت میں امریکا کے زیر استعمال تُرک ضلع ادانہ کے انجیر لک فوجی ہوائی اڈے اور ملاتیا کے راڈار اڈے کے معاہدے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔ اگر ہم امریکی ایف 35 حاصل نہ کرسکے تو اس کا متبادل تلاش کرلیں گے۔