برطانیہ: پارلیمانی انتخابات میں رائے دہی آج ہوگی

87

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کی منظور ی کے بعد آج سے الیکشن کا آغاز ہوگا۔ رائے عامہ کے جائزے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کو پارلیمان میں زیادہ نشستیں ملنے کا امکان ہے، حکمراں جماعت ممکنہ طور پر مزید 28نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ یو گوو نامی جائزے کے مطابق جانسن کی جماعت کو 1987 ء کے بعد ایک بڑی انتخابی کامیابی حاصل ہوگی اور وہ 339 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات میں بھی کسی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔ ان اندازوں کی بنیاد پر برطانوی کرنسی پاؤنڈ کی قدر میں بدھ کے روز کمی واقع ہوئی۔