اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس

286
سلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے رورل ڈویلپمنٹ اینڈ فوڈ سیکورٹی ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے چیف اکمل صدیق ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کا انتخاب نہایت شفاف عمل سے کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ بدھ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو، وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اسٹیل ملز کی بحالی میں مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کا انتخاب نہایت شفاف عمل سے کیا جائے۔