جمہوریہ چیک: اسپتال میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

172

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شمالی شہر اوستتراوامیں اسپتال کے ٹراما وارڈ میں پیش آیا۔جمہوریہ چیک کے محکمہ صحت کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں 6 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ریجنل پولیس چیف پاؤلا جیروسکو نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوئےتھے ، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی تھی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسے ۔پولیس کے مطابق مفرور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔