مرکنٹائل ایکس چینج میں 2.7ارب روپے کے سودے

91

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,282 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 2.7ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 4,191 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 661.317 ملین روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 538.367 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 431.923 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 281.585 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 195.047 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 153.448 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 136.634 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 121.369 ملین روپے, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 109.893 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 30.672 ملین روپے رہی۔, پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 28.801 ملین روپے اور کاپرکے سودوں کی مالیت 12.315 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 13 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.581 ملین روپے تھی۔