سی این جی اسٹیشنزآج بند رہیں گے

88

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بدھ کی صبح آٹھ بجے معطل کر دی جائیگی۔سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کوبدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔،صوبے بھر میں جمعہ کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھی جائیگی۔