جاز کیش کے صارفین کی تعداد سات ملین سے تجاوز کرگئی

585

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) مسلسل تیسرے سال مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے ابھرتے ہوئے، جاز کیش (Jazz Cash)کے صارفین کی تعداد 7 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ جاز کیش (Jazz Cash) تیزی سے پاکستان میں مقبول اور قابل اعتماد ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کا برانڈ بن رہا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلہ میں ٹرانزیکشن ویلیو میں بھی 42% کا اضافہ ہوا اور تقریبا 1 ٹریلین پاکستانی روپے کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ صارفین نے اس سروس کے ذریعے 0.5 ارب کی ٹرانزیکشن بھی کیں۔اس موقع پر جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ، ’’جاز کیش(Jazz Cash) اپنے صارفین کو مختلف معاشی خدمات پیش کرتا ہے جس کا مقصد ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔صارفین کی تعداد، لین دین کی قیمت اور حجم ،اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے مالی شمولیت بڑھانے کے سلسلے میں پیش قدمی کے ساتھ ساتھ صارفین کا اعتماد بھی حاصل کیا ہے۔‘‘جاز کیش(Jazz Cash) آسان اور محفوظ چینلز کے ذریعے ہر پاکستانی کو یو ایس ایس ڈی مینو، صارف دوست موبائل ایپ اور لین دین کے لیے 80,000 سے زیادہ ایجنٹ کے استعمال سمیت متعدد مالی خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے مشن پر ہے۔ روز مرہ لین دین کے لیے جاز کیش(Jazz Cash) کا استعمال کرنے والے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ، ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پاکستان معاشی اور معاشرے کی اعلی معاشی نقل و حرکت کی طرف واضح طور پر ترقی کر رہا ہے۔جاز کیش(Jazz Cash) کی ٹیم فی الحال موبائل اکاؤنٹ کے لیے مزید دلچسپ خصوصیات لانے پر کام کر رہی ہے۔ جاز کیش (Jazz Cash)ایپ کے ذریعے تمام نیٹ ورکس کے صارفین پاکستان کے سب سے قابل اعتماد اور استعمال شدہ موبائل اکاؤنٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔