اساتذہ پرلاٹھی چارج علم اورانسانیت کی توہین ہے، پروفیسرنصراللہ لغاری

88

کراچی (پ ر) اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تربیت کرتے ہیں ان کے ساتھ ذلت آمیز رویہ ٹھیک نہیں ہے ،تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری ،سیکرٹری صوبہ پروفیسر رئیس احمد منصوری ، کراچی ڈویژن کے صدر شفیق الرحمن عثمانی ، پروفیسر مظہر حسین اورپروفیسر ابو عامر اعظمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کراچی پریس کلب کے باہر مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس کے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ ان ساتذہ کے ساتھ مذاکرات کرے اور ان کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے ۔