دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن کا بارہواں کانووکیشن آج ہوگا

92

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن کا بارہواں کانووکیشن آج بدھ کی شام پی اے ایف میوزیم میں ہو گا۔ترجمان کے مطابق کانووکیشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،تقریب تقسیم اسناد میں910 طلبہ کواسناد تفویض کی جائیں گی۔جن میں بزنس ایڈمنسٹریشن ، کمپیوٹر سائنس ، قانون ،سائنس اور تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 800 انڈر گریجویٹ اور 110 گریجویٹ طلبہ شامل ہیں۔