تنظیم اساتذہ کراچی (خواتین )کی جانب سے ٹیلنٹ ایوارڈ

84

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ کراچی خواتین کی جانب سے ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیبہ عاطف نے کہا کہ ینگ لیڈر فورم کا قیام اس پرُ آشوب دور میں تازگی کا احساس ہے ۔ تقریب سے صدرکراچی ڈویژن (خواتین)شائستہ مدنی، جامعہ کراچی کی شہناز غازی، بحریہ کالج کی حسین بانو ،کورنگی کالج کی پرنسپل روبینہ زرین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔