انسانی حقو ق کے عالمی ادارے کشمیریوں کے لیے آوازبلندکریں،سنی تحریک

81

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر سنگین مظالم انسانی حقوق کی بدترین توہین ہے،انسانی حقوق کے علمبردار انسانیت کا بھاشن دینے کی بجائے کشمیریوں کو انسانی حقوق دلوائیں۔ انہوںنے کہا کہ انسانی حقو ق کے عالمی ادارے اورسماجی تنظیمیںپوری دنیا میں انسانی ومذہبی حقوق کی بنیاد پرمسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔