لیبر یونین کی فتح حق کی کامیابی ہے ‘شمس الرحمن سواتی

528

کراچی(پ ر)کے الیکٹرک کے ریفرنڈم میں لیبر یونین کی فتح حق کی کامیابی ہے ۔ محنت کشوں کا اتحاد ہی انہیں فتح کی جانب گامزن کرے گا ۔نیشنل لیبر فیڈریشن کل بھی لیبر یونین کی پشت پر موجود تھی آج بھی این ایل ایف لیبر یونین کو اخلاقی اور قانونی مدد فراہم کرتی رہے گی ۔ محمد اخلاق احمد نے جدو جہد کے ذریعے کے الیکٹرک کے محنت کشوں کا مقدمہ لڑا ہے ۔ لیبر یونین کے الیکٹرک کے محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی ۔یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کے الیکٹرک میں ہونے والے ریفرنڈم میں لیبر یونین کی کامیابی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہی ۔ شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ لیبر یونین کا ایک درخشا ں ماضی ہے اور لیبر یونین ہمیشہ کے الیکٹرک کے محنت کشوں کے حقوق کے لیے بھر پور قوت کے ساتھ آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے جبری طور پر نکالے گئے محنت کشوں اور ڈیلی ویجز کارکنان کی بحالی کیلیے بھی کام کیا جائے گا ۔لیبر یونین کی کامیابی سے کے الیکٹرک کے محنت کشوں کو ایک نیا عزم اور ولولہ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبر یونین اب تمام محنت کشوں کیلیے بلا تفریق کام کرے اور مخالفین کو بھی ساتھ لیکر چلا جائے اور کے الیکٹرک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے محنت کشوں کے کھوئے ہوئے حقوق واپس دلوائے جائیں ۔