سندھ اسمبلی:بھارتی مظالم کے خلاف ارکان بھڑک اٹھے

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔کارروائی کے آغاز میں ارکان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ٹڈی دل نے سندھ میں فصلوں کو بہت زیادہ تباہ کیا ہے سندھ حکومت تو کچھ نہیں کررہی اس ایوان میں صرف دعا ہی کرادی جائے۔ فاتحہ خوانی کے موقع پروفات پاجانے والے مختلف افراد کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔مختلف ارکان نے سابق رکن قومی اسمبلی حاجی رحمت اللہ کے انتقال پر ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔پی ٹی آئی کے رکن ڈاکٹر سنجے کمار کے انکل کے انتقال پر شاہ نواز جدون اور دیوان سچل نے ایک منٹ خاموشی کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی کی دعا بھٹو نے چھاچھرو میں گیارہ بچوں کو کتے کے کاٹنے پر دعا کی درخواست کی۔