کے ایم سی اسپتالوں اورآغاخا ن یونیورسٹی کے اشتراک سے ورکشاپ

81

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے اسپتالوں اور آغا خان یونیورسٹی کے اشتراک سے ورکشاپ اور تربیتی کورسز سے میڈیکل کے شعبے میں ترقی ہوگی اور ہمارے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہیٹ ویو جیسی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کا بہتر علاج اور دیکھ بھال کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی صبح بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں آغا خان یونیورسٹی اور کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اشتراک سے منعقدہونے والی ٹریننگ ٹو ٹرینرز ورکشاپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کی بدولت بین الاقوامی طب کے شعبے میں طویل عرصے بعد بلدیہ کے اہل کاروں کی تربیت کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔