آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

407

آرمی چیف جنرل قمری جاوید باجوہ سےپاکستان میں نئے تعینات ہونے والے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پرآر) کے مطابق پاکستان میں تعینات ہونے والے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔