فیس بک پیج بند ہونے پر جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا ردعمل

172

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ کی طرف سے جماعت اسلامی کراچی کاآفیشل پیج بلاک کرنا غیر منصفانہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

 ایک بیان میں قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بلاک کرنافیس بک انتظامیہ کا غیر منصفانہ اقدام ہے ، مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا جماعت اسلامی کا جرم بنادیا گیا ہے، فیس بک میں بیٹھی ہوئی بھارتی لابی مظلوم کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے ۔

قیصر شریف نے کہا کہ  فیس بک انتظامیہ کی طرف سے غیر آئینی اور امتیازی سلوک کی پرزور مذمت کرتے ہیں، وزارت انسانی حقوق ،خصوصا وزیر اعظم کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے ۔