اورنج لائن ٹرین چل پڑی، آزمائشی سفر میں سیاسی قیادت غائب

279

پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ اورنج لائن  ٹرین چل پڑی، آزمائشی بنیادوں پر چلنے والی ٹرین کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر صوبائی وزرا نے شرکت نہیں کی البتہ وزیر ٹرانسپورٹ کی موجودگی بھی علامتی تھی۔

لاہوریوں کو  ایک اور سفری سہولت میسر آگئی، میٹرو بس کے بعد اورنج لائن ٹرین چل پڑی لیکن شہریوں کی خوشی میں اعلیٰ سیاسی قیادت شامل نہ ہوئی، سیاسی اختلاف کی وجہ سے شہریوں کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین روٹ کے 26 اسٹیشنز پر2000 سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی پرتعینات کئے گئے۔ اورنج ٹرین کو 3 ماہ تک آزمائشی طورپرچلا کراس کا مکینیکل، الیکٹریکل اوربریک سسٹم چیک کیا جائے گا اور شہریوں کو ٹرین پر سفر کیلئے ابھی مزید3 ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا۔

اورنج ٹرین کو 3 ماہ تک آزمائشی طورپرچلا کراس کا مکینیکل، الیکٹریکل اوربریک سسٹم چیک کیا جائے گا اور شہریوں کو ٹرین پر سفر کیلئے ابھی مزید3 ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا۔