نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں کا جرمانہ عائد کردیا

295

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے کراچی الیکٹرک کو لائسنس کی شرائط وضوابط اور نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے کراچی الیکٹرک کو ایکٹ 1997 کے سیکشن 27 بی اور سیکشن 28 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔نوٹس میں  نیپرا نے  کہا کہ  کراچی الیکٹرک بجلی  کی لیکج  اور حفاظتی معیار بر قرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔

 نیپرا نے   کے الیکٹرک پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ جرمانے کی وجہ  بارش کے دوران  طویل دورانیے تک بجلی کی فراہمی معطل رہنا اور پھر بارش میں بجلی کی لیکج کے باعث کرنٹ لگنے  سےاموات  کا رونماہونا ہیں جب کہ گذشہ  بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 19 ہلاکتیں ہوئیں۔

نوٹس میں  کہا گیا کہ  کے الیکٹرک متاثرا خاندانوں کو جلد سے جلد معاوضہ فراہم کر کے اپنے وعدوں کو پورا کرے اور معاوضہ کی فراہمی کے بعد دستاویزی ثبوت فراہم کرے۔

نیپرانے نوٹس میں کہا کہ تفتیش میں کے الیکٹرک کے لائسنس کی شرائط وضوابط اور نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔