روزنامہ جسارت اخبارکامعذور افراد کے لیے باہمت ایوارڈ کا انعقاد

713

کراچی : روزنامہ جسارت کی جانب سے باہمت ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معذوز افراد سمیت  شہر کی سیاسی، سماجی اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی ۔

جسارت باہمت ایوارڈ میں ایم پی اےسید عبدالرشید (جمارعت اسلامی )، آصف حسنین (پی ایس پی ) ، نہال ہاشمی (مسلم لیگ ن)، محفوظ یار خان (ایم کیو ایم ) ، روزنامہ جسارت کے سی ای او ڈاکٹر عبدالواسع شاکر، آباد بلڈرز کے چئیرمین محسن شیخانی ، سماجی رہنماء صارم برنی  سمیت دیگر مہمانِ خصوصی نے شرکت کی۔

مہمانان نے تقریب میں شریک ہونے والے معذورافراد میں اعزازی شیلڈز پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اےسید عبدالرشید نےکہا ہے کہ ہمارے معاشرے کے معذور افراد باصلاحیت ہیں ، ہمیں ان کی معذوری کو مجبوری نہیں بننے نہیں دینا چاہئے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں معاشرےکا کارآمد فرد بنانا چاہیے۔