سکھر، اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر میرا تھن ریس کا انعقاد

145

سکھر (نمائندہ جسارت) قومی احتساب بیورو سکھر کی جانب سے اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر میرا تھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھر کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے سیکڑوں کی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ میرا تھن ریس کی نگرانی نیب سکھر کے ڈائریکٹر فزیکل ذوالفقار حسین نے کی۔ میرا تھن ریس سکھر کے سوسائٹی روڈ پر منعقد ہوئی جو نادرا آفس سے شروع ہوئی اور دہلی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی پر پہنچ کر ختم ہوئی۔ اس موقع پر ریس آرگنائزر ذوالفقار حسین نے کہا کہ ریس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو کرپشن کیخلاف آگاہی فراہم کرنا ہے اور کرپشن کے خاتمے کے بغیر یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔