پیر آف میہڑ کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

217

میہڑ (نمائندہ جسارت) نیشنل پریس کلب میہڑ کی 2019-20ء کے منتخب عہدیداروں کو جماعت اہلسنت میہڑ کے امیر پیر آف میہڑ سید محمد شاہ رضوی، جنرل سیکرٹری مولانا محمد یاسین اشرفی اور دیدار حسین چانڈیو نے نیشنل پریس کلب میہڑ پہنچ کر سینئر صحافی، تجزیہ نگار اکبر پنہور ڈاکٹر الٰہی بخش چانڈیو، صدر عبدالرحمن قنبرانی، جنرل سیکرٹری عبدالغنی میرانی، سینئر نائب صدر غلام حسین پنہور، نائب صدر مجاہد گورڑ، نائب صدر ممتاز علی سولنگی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارشاد سومرو، جوائنٹ سیکرٹری میر صابر کولاچی، انفارمیشن سیکرٹری سارنگ جھتیال، آفس سیکرٹری ظفر سولنگی، خزانچی علی دوست کھوسو اور فیصلہ کمیٹی چیئرمین محمد علی شیخ، سیکرٹری عبدالغفار شاہانی کو پھولوں کے ہار اور اجرک پہنا کر مبارک باد دی۔ اس موقع پر پیر آف میہڑ سید محمد شاہ رضوی اور مولانا محمد یاسین اشرفی نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک پیغمبری پیشہ ہے، صحافی عوامی مسائل پر آواز اٹھانے میں اپنا کردار ادا کریں، ہم منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں نے پیر آف میہڑ سید محمد شاہ رضوی مولانا محمد یاسین اشرفی اور جماعت اہلسنت کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔