میہڑ، دیرینہ تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، بچی زخمی

88

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب کاچھو میں پرانے تنازے پر چھابرو برداری کے دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ کے دوران 45 سالا ساجن چھابرو، بیٹا امام چھابرو موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ 8 سالا معصوم بچی ذولیخاں بیٹی ساجن چھابرو زخمی ہوگئی۔ پولیس لاشوں اور زخمی کو اسپتال پہنچایا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ آخری اطلاعات تک واقعہ مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔