ریاض: خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کی مشاورت

91

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کی سربراہ کانفرنس کے انعقاد سے قبل وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا،جس میں کونسل کے 6رکن ممالک سعودی عرب، امارات، کویت، بحرین، قطر اور عمان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفتوں، خطے میں سیکورٹی کی صورت حال اور رکن ریاستوں کی سلامتی واستحکام پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔