فلوریڈا حملے کے بعد امریکی ارکانِ کانگریس کا سعودی فوجیوں کی تربیت روکنے کامطالبہ

77

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی نیول بیس پر سعودی فوجی کے حملے اور اس میں 3 افراد کی ہلاکت کے تناظر میں امریکی کانگریس نے ٹرمپ انتظامیہ سے سعودی فوجیوں کی تربیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ مطالبہ 2 ڈیموکریٹک قانون سازوں کی جانب سے پینٹاگون سے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایف بی آئی کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سعودی فوجی کا حملہ اس کا ذاتی فعل تھا، اس میں کسی گروہ کے ملوث ہونے کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس اسلحہ سے فائرنگ کی گئی وہ قانونی تھا اور فلوریڈا ہی سے خریدا گیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم نے 80 خصوصی افسران، 100 ساتھی معاونین، نیوی کے درجنوں تفتیشی کاروں اور کئی دیگر خفیہ ایجنسیوں کو شامل کیا ہے۔