میکسیکو کا جوڑا تُرک رہنما ارطغرل سے متاثر ہو کر مشرف بہ اسلام

213
لاس اینجلس: اسلام قبول کرنے والا میکسیکن جوڑا خوشی کا اظہار کررہا ہے

لاس اینجلس (انٹرنیشنل ڈیسک) مشہور ترک رہنما ارطغرل کی زندگی کے حالات اور اعلیٰ اخلاقی پہلوؤں سے متاثر ہوکر میکسیکو کے عیسائی جوڑے نے اسلام قبول کرلیا۔ نومسلم خاندان کا کہنا تھا کہ وہ ارطغرل اور ترکی کی انسان دوست سرگرمیوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئے، جس کے بعد انہوں نے دین اسلام کا مطالعہ شروع کیا۔ وہ اس نتیجے پرپہنچے کہ اسلام ہی ایک سچا اور برحق دین ہے۔ انہوں نے لاس اینجلس کی امریکن مسلم سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں سب کے سامنے اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مسلمانوں نے نو مسلم جوڑے کو مبارک باد پیش کی۔