آٹومیکنیکا شنگھائی نمائش 5906 کپنیز میں سے صرف 4 پاکستانی ہوں گی

181
آٹو میکینیکا شنگھائی میں پاکستانی کمپنی کے اسٹال کا منظر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آٹومیکنیکا شنگھائی ایشیا کا سب سے بڑا آٹوموٹو پارٹس اورایکویئپمنٹ کا تجارتی میلہ ہے جبکہ یہ چین اور بین الاقوامی سپلائرز دونوں کے لیے دنیا کی تیز رفتار سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے اور معیاری آٹوموٹو مصنوعات کا ذریعہ بنانے کے لیے اسپرنگ بورڈ ہے۔46 ممالک کے 6،590 نمائش کنندگان نے آٹو صنعت سے متعلق اپنی تیار کردہ جدیدمصنوعات کی نمائش کی اور 2019 کے ایڈیشن میں 24 ممالک کے 16ہزار تجارتی وزیٹرز حصہ بنے۔پاکستان، فرانس ، جرمنی ، ہانگ کانگ ، بھارت ، انڈونیشیا ، اٹلی ، جاپان ، کوریا ، ملائیشیا ، مشرق وسطی ، پولینڈ ، سنگاپور ، اسپین ، تائیوان ، تھائی لینڈ ، ترکی ، برطانیہ اور امریکا سمیت 19 دیگر بین الاقوامی پویلین کے ساتھ حصہ لیا ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے آٹومیکنیکا شنگھائی 2019 میں ایک قومی پویلین کا دوبارہ انعقاد کیا ہے جو 4 کمپنیوںداؤد انجینئرنگ ، انفینٹی انجینئرنگ ، پاکستان ایکومیولیٹرز اور راستگارانجینئرنگ شامل تھیں۔ انفینٹی انجینئرنگ کے منیجر مارکیٹنگ اینڈ بزنس مینجمنٹ بلال نے نمائش کی بابت اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میلہ اچھا تھا اور صارفین کو اس نمائش میں زیادہ مشغول کیا جاسکتا ہے ۔پاکستان آٹو اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پاسیڈا) نارتھ اینڈ ساؤتھ اینڈ گارڈن کمرشل وہیکل پارٹس ایسوسی ایشن کے تقریبا 120 ممبروں کے وفد نے آٹومیکنیکا شنگھائی 2019 میں شرکت کی۔