ستی ٹیک ٹاور الزینب ریزیڈینسی کی خرودوفروخت کی تشہیری مہم غیر قانونی قرار

104

کراچی (اے پی پی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پروجیکٹ ’’سٹی ٹیک ٹاور‘‘ واقع صدرٹائون اور پروجیکٹ ’’الزینب ریزیڈینسی‘‘ واقع گڈاپ ٹائون میں خرید و فروخت اور تشہیری مہم کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عوام الناس کو سرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیا ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے ظفر احسن کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم و سربمہر کردیا۔ ایس بی سی اے نے پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ ’’سٹی ٹیک ٹاور‘‘ واقع پلاٹ نمبر 36، شیٹ نمبر PR-2، پریڈی کوارٹرز صدرٹائون اور پروجیکٹ ’’الزینب ریزیڈینسی‘‘ واقع سروے نمبر401،402، دیہہ جام چاکر ٹپو منگھوپیر، گڈاپ ٹائون میں خرید وفروخت، بکنگ وغیرہ اور اس سلسلے میں ہر قسم کی تشہیری مہم کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے متعلقہ ٹائون ڈائریکٹرز کو مذکورہ پروجیکٹس کے دفاترکوسربمہر کرنے سمیت دیگرقانونی کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ اس ضمن میں ایس بی سی اے نے عوام الناس کو بھی متنبہ کیا ہے کہ مذکورہ دونوں پروجیکٹس میںکسی قسم کی لین دین یا بکنگ وغیرہ نہ کروائی جائے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹرز جنرل کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صدر ٹائون میں پلاٹ نمبر 50، TL-02، پر تیسری اورچوتھی منزل کی آرسی سی چھت کے حصے اورپانچویں منزل کی تعمیرات کے لیے نصب شیٹرنگ، پلاٹ نمبر 33 & 34،OT-8،پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت وشیٹرنگ کومنہدم اورپلاٹ نمبر 67 & 68، OT-3، پرتیسری منزل کے آرسی سی کالمز اور دوسری منزل کی چھت کومنہدم اورتعمیراتی جگہ کو سر بمہر کر دیا، جبکہ گلشن اقبال ٹائون میں ڈیمالیشن ٹیم نے پلاٹ نمبر SB-13، بلاک 7،اسکیم 36،پرپانچویں منزل کے کالمز اور شیٹرنگ اورپلاٹ نمبر C-47،بلاک 16 پر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کر دیا گیا۔ دریں اثناء ڈیمالیشن ٹیم نے گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریاکے علاقے میںپلاٹ نمبر R-299، بلاک 16، پردوسری منزل کی آرسی سی چھت، کالمز، پارٹیشن دیواروں ،پلاٹ نمبر R-562،بلاک 15، پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر R-571، بلاک 15،پرپارٹیشن دیواروں اور کالمز کو منہدم کر دیا۔اورنگی ٹائون میں ہونے والی کارروائی میں پلاٹ نمبر 3،سیکٹر2-A،علی گڑھ کالونی میں غیرقانونی دکانوں کی پارٹیشن دیواروں اورسیکٹرساڑھے گیارہ میں واقع، نور امام نامی غیرقانونی شادی ہال کے آرسی سی کالمزدیواروں اوردیگرتعمیرات کومنہدم کردیابعد از انہدامی عمل مذکورہ دونوں پلاٹس کو سربمہر بھی کردیاگیا۔مزید براں ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے کارروائی میںپلاٹ نمبر DP-16، سیکٹر 12-D،نیوکراچی انڈسٹریل ایریامیں آرسی سی چھت وکالمز اور پلاٹ نمبر 301، سیکٹر 16-B،فیڈرل بی ایریاانڈسٹریل ایریا، پرغیرقانونی دکانوں کو منہدم کردیا۔