نظام مصطفی ؐ کے بغیر ترقی ممکن نہیں‘ممتاز سہتو

316
نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتاز سہتو کورنگی چکرا گوٹھ میں پیغام مصطفیؐکانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نظام مصطفیؐے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ۔نظام مصطفی ؐکے ذریعے ہی دنیا کو امن اور سکون حاصل ہوسکے گا۔مدینے کے نظام کیلیے دین کو اپنے آپ پر نافذکرنا ہوتا ہے ،اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے ۔یہ بات جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر ممتاز سہتو ایڈووکیٹ نے جماعت اسلامی علاقہ کورنگی وسطی کے تحت مسجد گلزار مدینہ میں پیغام مصطفی ؐکانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔ اس موقع پر ناظم علاقہ کورنگی وسطی محمد شعیب صدیقی ،پروفیسر ممتاز عمر،مرزا ثوبان بیگ ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ممتازسہتو ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے ۔لیکن اس ملک میں اسلام کے بجائے لادینی نظام نافذہے ۔ حضور ؐسے عشق اورمحبت ہمارے ایمان کا جزو ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حضوؐکی ذات گرامی کے ساتھ ساتھ ان کے مشن سے بھی محبت کریں ۔حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دعوت کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو فتح کیا ۔اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔