وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزرا کا مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت

338

وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وفاقی وزرا نے مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)نے نکالنے کی مخالفت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا ذکر بھی آیا اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے مریم نوازکی بیرون ملک روانگی کی سخت مخالفت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصل واوڈا نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کسی صورت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے جس سے وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزرا نے اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ مریم نوازنےلاہور ہائیکورٹ میں نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں  مریم نواز نے موقف اپنایا تھا کہ انہیں اپنے والد نواز شریف کی تیمار داری کےلیے لندن جاناہے ان کا نام ای سی ایل سے نکالاجائے۔لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔