غیرملکیوں کی فیملی فیس میں ترمیم نہیں ہوگی، سعودی وزیر خزانہ

150

سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکیوں پر مقرر فیملی فیس ترمیم کا کوئی ارادہ نہیں۔ اگر ترمیم ہوئی تو فورا اس کا اعلان کردیا جا ئے گا جیسا کہ صنعتی شعبے کے حوالے سے ترمیم کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنان کے اہل خانہ پر مقابل مالی کے نام سے فیس لگا رکھی ہے۔ اس کی شروعات جولائی 2017سے کی گئی تھی۔ پہلے سال فی فیملی ممبر سو ریال ماہانہ مقرر تھی جو اب چارسو ریال فی فیملی ممبر ہوگئی ہے۔ 2018کے دوران ہر ادارے میں سعودی کارکنان کی تعداد سے زیادہ غیر ملکی کارکنان پر بھی فیس مقرر کی گئی۔ غیر ملکی کارکنان پر مقرر فیس میں تدریجی اضافہ ہورہا ہے۔