آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

527

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی سلامتی زیرغور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جو 7 گھنٹے تک جاری رہی۔

کانفرنس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خيال کیا گیا،اس کے علاوہ کانفرنس میں خطے کی سلامتی، مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔