پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی پرجرمانہ

134

قومی ائیر لائن (پی آئی اے)کی پروازکے دوران سگریٹ نوشی پرمسافر کوجرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے دوران پروز سگریٹ نوشی پر جرمانہ عائد کرنے کا آغاز کردیا ہے، پی آئی اے نے پہلی بار سگریٹ نوشی پر جرمانہ کا آغاز کرتے ہوئے رضا احسن نامی کو سگریٹ نوشی پر10ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔

مسافر برمنگھم سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 292 کے واش روم میں سگریٹ پی رہا تھا۔ طیارے میں دھواں پھیلنے پر عملے نے مسافر کو سگریٹ پینے سے روکا اور اسے دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر جرمانہ ادا کرنے پر پاسپورٹ واپس کیا گیاہے۔