پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ پینا مسافر کو مہنگا پڑ گیا

688

برطانیہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی انٹرنیشنل پرواز میں سیگریٹ نوشی پر مسافر کو جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پی آئی اے کی پرواز میں انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی مسافر کو مہنگی پڑ گئی، ایئرلائن نے دوران پرواز سگریٹ نوشی پر مسافر کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

مسافر رضا احسن دوران پرواز جہاز کے باتھ روم میں سگریٹ نوشی کررہا تھا،طیارے میں دھواں ہونے پر عملے نے مداخلت کی اور مسافر کو سگریٹ پینے سے منع کردیا جب کہ بین اقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر پی آئی اے نے مسافر رضا احسن پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔