بارات دیر سے آنے پر دلہن نے پڑوسی سے شادی کرلی

1257

بجنور: بھارتی شہر بجنور میں انوکھا واقعہ ، بارات تاخیر سے لانے پر دلہن کے رشتے داروں نے دلہا سمیت تمام باراتیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دلہن نے پڑوسی سے شادی کرلی ۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلہن بارات دیر سے لانے پر اس قدر برہم ہوئی کہ اس نے غصے میں آ کر اپنے پڑوسی نوجوان سے شادی کرلی۔ علاقہ مکینوں کا اس واقعہ کے بارے میں کہنا تھا کہ بارات نے دوپہر 2 بجے آنا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر  وہ رات دیر سے پہنچے۔

دلہن کے خاندان والوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی جہیز دینے کی استطاعت نہیں لیکن اس کے باوجود دلہا اور اس کے والد جہیز میں موٹر سائیکل اور پیسوں کا تقاضہ کر رہے تھے۔ تاہم جب بارات بھی دیر سے آئی تو دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہو گیا۔