عمران نیازی کا مائنس ہونا ملک و ملت کیلیے لازمی ہوچکا ہے،غفور حیدری

140

جیکب آباد( آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا مائنس ہونا ملک و ملت کے لیے لازمی ہوچکا ہے،کشمیر میں 4ماہ سے دہشت اور وحشت کا ماحول ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، مظلوم کشمیری عوام پاکستان کو پکار رہے ہیں، آوران میں خواتین کی ماورائے عدالت گرفتاریاں اسلامی اور بلوچی روایات کے منافی ہیں،  لوگوں پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر ان کی عزت کو مجروح کیا جارہا ہے ، بلوچ عوام کو مزید محرومیوں کی طرف نہ دھکیلا جائے،خواتین کو آزاد کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید ناکام حکمران مایوسی اور فرسٹیشن کا شکار ہوچکے ہیںان کی نااہلی کے باعث ملکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے، عمران نیازی کا مائنس ہونا ملک و ملت کے لیے لازمی ہوچکا ہے ، حکمرانوں کو اب نکال کر ہی دم لیں گے،نااہل حکومت سے کوئی ادارہ چلایا نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں غیر ملکی افواج کی موجودگی میںکبھی امن امان قائم نہیں ہوسکتا، خطے میں قیام امن کے لیے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا ضروری ہے۔
غفور حیدری