وزارت آئی ٹی کاای گورننس کے نام پر 7 ارب فنڈ ہضم کرنیکا پروگرام

92

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت میں ای گورننس نظام کے نفاذ پر 7 ارب 80 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، عمران حکومت کا یہ پہلا بڑا منصوبہ سامنے آیا ہے ،اس نئے نظام کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں پیپرز ورک ختم ہو جائے گا اور حکومتی امور بذریعہ کمپیوٹر نمٹائے جائیں گے ، تمام وفاقی ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت بھی دی جائے گی، ان تمام امور کی ذمے داری وزارت آئی ٹی کو دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں اور وفاقی ڈویژنوں کو کمپیوٹر، انٹرنیٹ کنکشن، ٹیب اورسوفٹ  ویئر خریدے جائیں گے جس پر آئی ٹی وزارت اربوں روپے اپنے صوابدید پرخرچ کرے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ حکام نے ہزاروں کمپیوٹرز کی اپنی من پسند کمپنی سے خریدارینے کا فیصلہ کر رکھا ہے جن سے اندرون خانہ معاملات طے ہو چکے ہیں ، کرپشن کی خاطر اربوں کی خریداری کومختلف مراحل میں تقسیم کیا جائے گا ۔وزارت آئی ٹی ایم کیو ایم کے مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ اس وزارت کا سیکرٹری شعیب صدیقی ہے ، نیب ان کیخلاف تحقیقات کررہاہے اب دیکھنا یہ ہے کہ 7 ارب 80 کروڑ کی خریداری میں یہ لوگ یہ گل کھلاتے ہیں۔
وزارت آئی ٹی