سجاول،تیزرفتار سوزوکی پک اپ نے نوجوان کو کچل دیا

90

سجاول(نمائندہ جسارت) سجاول کے قریب بیلو شہر کے گاؤں پٹیل ملاح کے رہائشی کو تیز رفتار سوزوکی پک اپ نے نوجوان کو کچل ڈالا ، ایک زخمی ،جاں بحق نوجوان کی شناخت جانو ملاح کے نام سے ہوئی ہے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق اور ایک شخص زخمی کو پولیس نے تحویل میں لیکر سول اسپتال سجاول پہنچایا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا حوالے کردی گئی ہے۔