انڈر 16 تین روزہ ٹورنامنٹ کے فائنل کا پہلا روز خیبرپختونخوا کے نام

153

لاہور(جسارت نیوز)اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پی سی بی انڈر 16 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز ناردرن کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 113 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ خیبرپختونخوا کے اسپنر محمد عرفان نے 32 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں خیبرپختونخوا نے دن کے اختتام پر 40 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنالیے ہیں۔ عباس علی 77 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ حسیب خان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔