نیازی کی پتلی تماشاحکومت چند ماہ کی مہمان ہے، عظمیٰ بخاری

109

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیازی اینڈ کمپنی کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے۔آل عمران کے تمام دعوے اور بیانیے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں۔ان کا ایجنڈا ملک کو قرضوں کے بوج تلے دبانا ہے جس میں یہ لوگ کامیاب ہو گئے ۔پتلی تماشا جماعت نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاکر خود کو تیس مار خان ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان کل بھی زیرو تھا اور آج بھی زیرو ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ گئے ملکی سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری کرنے سے کترارہے ہیں۔نااہلوں کا ٹولہ مسلسل جھوٹ اور پروپیگنڈے کی سہارے اپنی سیاست چمکا رہا ہے لیکن یہ ٹولہ عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتا۔مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا موحال کردیا ہے اور حکمران قوم کو ابھی نہ گھبرانے کی تسلیاں دے رہے ہیں ۔