وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کے ٹرائل میں شرکت سے معذرت کرلی

106

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹرائل میں شرکت سے معذرت کرلی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کچھی ٹرائل کی تقریب میں شریک ہوں گے، مسلم لیگ ن نے بھی روٹ پر جشن منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 10 دسمبرکو وزیراعلیٰ نے پنجاب کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کر رکھا ہے۔ اجلاس اور دیگر مصروفیات کے باعث وہ تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔