ناروے مسلم ایسوسی ایشن مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلیے فعال

114

اسلام آباد (صباح نیوز)ناروے مسلم ایسوسی ایشن کی جانب سے مذہبی انتہا پسندی اور نفرت انگیزی سے نمٹنے کے لیے 10ہزار قرآن پاک تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نارویجن زبان میں ترجمہ شدہ قرآن پاک اسلام لٹریچر ایسوسی ایشن اور منہاج القرآن مسجد کے اشتراک سے ہو گا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ قرآن پاک کی تعلیم کے مطابق محبت اور علم کو پھیلاتے ہوئے منفی سوچ کا جواب دینا چاہتے ہیں، قرآن پاک کی یہ کاپیاں انٹرنیٹ کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔نارویجن مسلم آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی جانب سے قرآن پاک کی تقسیم کا اقدام چند روز قبل ایک انتہا پسند شخص کی جانب سے بھرے مجمعے میں مقدس کتاب قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش کے بعد اٹھایا گیا ہے۔اس ناقابل برداشت واقعے کی ترکی، پاکستان اور ایران سمیت دیگر ممالک نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔