کل جماعتی قومی کشمیر کانفرنس 14 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گی

93

اسلام آباد(صباح نیوز) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام’ یاسین ملک کے خلاف بھارتی عزائم اور موجودہ قومی جدوجہد ِآزادی کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر کل جماعتی قومی کشمیر کانفرنس 14 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔ کانفرنس میں آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی تمام پارلیمانی و غیر پارلیمانی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان، سول سوسائٹی سے وابستہ نمائندگان اور آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنماو مدعو کیے جارہے ہیں۔ کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈا ر کے یہ کانفرنس 10 دسمبر کو مظفر آباد میں ہونے والی تھی جو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مصروفیات کے سبب ملتوی کر کے اب 14 دسمبر کو ہوگی۔